9 اگست، 2023، 4:42 PM

ایرانی وزیر خارجہ تہران سے پریٹوریا روانہ

ایرانی وزیر خارجہ تہران سے پریٹوریا روانہ

امیر عبداللہیان ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقی دارلحکومت پریٹوریا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مقامی اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقی دارلحکومت پریٹوریا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مقامی اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا یہ پندرہواں اجلاس ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون کے حوالے سے بھی مذاکرات کریں گے۔

اجلاس جمعرات 10 اگست کو ہوگا۔ آج سے چار سال پہلے دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا چودہواں اجلاس ایران کی میزبانی میں تہران میں ہوا تھا۔

News ID 1918321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha